۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
Ayatollah

حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ سید صادق روحانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید صادق روحانی کی رحلت پر آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

حضرت آیت اللہ حاج سید صادق روحانی (رحمۃ اللہ علیہ) کی رحلت کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔

اس عظیم فقیہ نے اپنی پوری بابرکت زندگی اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کی ترویج کی راہ میں گزار دی اور بہت سے طلباء کی تربیت کے علاوہ انتہائی گرانقدر تألیفات کے ساتھ اپنے قیمتی آثار چھوڑے ہیں۔

میں اس خدمتگزار عالم کی وفات پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) اور حوزاتِ علمیہ، مرحوم کے خانوادہ، شاگردوں اور عقیدتمندوں بالخصوص ان کے صاحبزادوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے ان کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیٔ مقام کی دعا کرتا ہوں۔

حسین نوری ہمدانی

22 جمادی الاول 1444ھ / 17 دسمبر 2022ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .